پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس،اسلم گھمن کو باہر نکال دیا گیا

Oct 28, 2024 | 21:51:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے رکن قومی اسمبلی اسلم گھمن کو نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی،اجلاس میں سلمان اکرم راجہ ،زرتاج گل ،اسد قیصر ،عامر ڈوگر شریک  ہوئے،ثنااللہ مستی خیل ،علی محمد خان ،شاندانہ گلزار ،خواجہ شیراز ، عاطف خان اور شاہد خٹک نے بھی شرکت کی،اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کئے جانے والے لوگوں کے ناموں پر ڈسکشن کی گئی،اجلاس میں شوکاز وصول کرنے والے ممبران اسمبلی کے استعفوں بھی زیر غور لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کو چھٹی کا اعلان

اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا ،اسلم گھمن روم نمبر فائیو پہنچے تو انہیں باہر جانے کو کہا گیا،صحافی نے اسلم گھمن سے سوال کیا گیاکہ سر آپکو باہر کیوں نکالا گیا تو پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔

ذرائع پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی رہنما بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا،پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ آئینی ترامیم میں آپ نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، آپ کے معاملات پارٹی کی نظر میں مشکوک ہے، جب تک آپ کے حوالے سے شکوک و شہبات دور نہیں ہوتے آپ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے۔

پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ پارٹی آپ کے فیصلے  کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، آپ اجلاس چھوڑ کر باہر نکل جائے، جس پر بریگیڈیئر اسلم گھمن اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مزیدخبریں