اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ، 6 افراد جاں بحق، 91 زخمی

Sep 28, 2024 | 09:04:AM
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ، 6 افراد جاں بحق، 91 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسرائیل نے لبنان پر طاقتور میزائلوں سے 10 بڑے فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ،91زخمی ہوگئے، بڑی تعداد میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کی اطلاعات بھی ہیں، حملوں میں 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کا خطاب، پاکستان کا واک آؤٹ

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے، امریکا نے اسرائیلی حملوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔