حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطرجان قربان کردی،امیر جماعت اسلامی

Sep 28, 2024 | 18:04:PM
حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطرجان قربان کردی،امیر جماعت اسلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی،حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی،اللہ  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی،اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے ،اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے۔  حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟ 

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر؛ قاتلانہ حملے میں اہم سیاسی رہنما جاں بحق

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: