ہمارا جلسہ مہنگائی اور مینڈیٹ چوروں کیخلاف ،آزاد عدلیہ کے حق میں ہے،شیخ وقاص اکرم 

Sep 28, 2024 | 19:17:PM
ہمارا جلسہ مہنگائی اور مینڈیٹ چوروں کیخلاف ،آزاد عدلیہ کے حق میں ہے،شیخ وقاص اکرم 
کیپشن: شیخ وقاص اکرم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیاکہ پنجاب اور مرکزی حکومت انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،ہمارا جلسہ مہنگائی اور مینڈیٹ چوروں کے خلاف اور آزاد عدلیہ کے حق میں ہے،ہماری ڈیمانڈ ہے فی الفور تمام راستے کھولیں،دوسری ریمانڈ ہے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شیخ وقاص اکرم  نے کہاہے کہ آج کے حالات کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،ہمارے قائد ہمیشہ آئین اور قانون کے احترام کا درس دیتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پنڈی اور لاہور میں این او سی کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سب کے سامنے ہے،کے پی کے سے آئے مہمانوں سے سنگجانی اور لاہور میں کیا ہوا سب آپکے سامنے ہے،ہم چاہتے تھے لیاقت باغ میں پر امن جلسہ ہو۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کا مزید کہناتھا کہ  جلسہ مہنگائی اور مینڈیٹ چوروں کے خلاف اور آزاد عدلیہ کے حق میں ہے،مہنگائی صرف پی ٹی آئی کا نہیں پورے پاکستان کے عوام کا ہے،این او سی کینسل ہونے پر ہم نے پر امن احتجاج کی کال دی،کال دینے کے فوراًبعد مجھ سمیت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر ریڈ ہوئے،کئی مقامات سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ لوگ ہم سے ہمارا آئینی حق چھیننا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی ہمیشہ قانون کے احترام کا سبق دیتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ آج صبح لیاقت باغ کے تمام راستے بلاک کیے گئے،چھوٹی گلیاں، بڑے روڈ بند کیے گئے،لوگوں پر تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے،سب سے بھیانک عمل یہ تھا کہ لوگوں پر ایکسپائر شیل استعمال کیے جا رہے ہیں،ہمارے ریجنل پریزیڈنٹ کے ساتھ پر امن لوگوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہے،ہمارے لوگوں کی ٹانگوں پر کارتوس لگے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ پنجاب اور مرکزی حکومت انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،لوگوں پر سر عام گولیاں برسائی جا رہی ہیں،احتجاج میں بچے، بڑے اور نوجوان آ رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کیا یہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھتے؟یہ پنڈی یا اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں ہے،کیوں یہ حکومت نفرتیں پھیلانا چاہ رہی ہے،خیبرپختونخوا کی سیکورٹی کوئی ہندوستان کی فوج نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی فلیگ آپریشنز دیکھے ہوئے ہیں،کیا آپ پولیس سے عدلیہ اور مہنگائی کا علاج کروانا چاہ رہے ہیں،ہم فوری مطالبہ کرتے ہیں اپنے مفاد جو چھوڑ کر ملک کا سوچیں،ان کاکہناتھا کہ اس ایکسٹینشن مافیا کو ملک کا سوچنا ہو گا،ملک کا نقصان نہ کریں،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ ہماری ڈیمانڈ ہے فی الفور تمام راستے کھولیں،دوسری ریمانڈ ہے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے،جو لوگ عدلیہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، انہیں احتجاج ریکارڈ کروانے دیں، پنجاب حکومت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے، ان کاکہناتھا کہ عدلیہ کی آزادی اور مہنگائی کیخلاف ساری عوام کھڑی ہے ،ورنہ کسی بھی قسم کی بد امنی کے ذمہ دار آپ لوگ ہوں گے،کیوں کہ نہتے لوگوں کو نقصان پہنچانے والا ہی ذمہ دار تصور ہوتا ہے، اگر مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانہ جرم ہے تو پورے پاکستان کو گرفتار کریں۔

شیخ وقاص نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف دنیا کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،ہمارے احتجاجوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے، ہم اپنے احتجاج کا دائرکار وسیع کر رہے ہیں،ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر کھڑے ہوں گے،ہمارے احتجاجوں میں ہر طبقہ اور عمر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہوتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کا شیر ہے،ان کی قابلیت ہم سب جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر؛ قاتلانہ حملے میں اہم سیاسی رہنما جاں بحق

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: