9 مئی کا ماسٹر مائنڈ فساد،خون خرابہ اور ملک میں لاشیں چاہتا ہے،مریم اورنگزیب

Sep 28, 2024 | 19:45:PM

 (24نیوز) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کا وزیراعلی ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے،یہ احتجاج نہیں دہشت گردی کہا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالےٹویٹر(ایکس) پر پیغام جاری  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پہ چڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے،یہ احتجاج نہیں دہشت گردی کہا جاتا ہے، خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کا وزیراعلی ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے،پنجاب پولیس پہ آنسو گیس ، پتھر اور گلیلوں سے شیشے پھنکیں جا رہے ہیں،عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،عوام کا شکریہ جو روز اِس فتنہ مائینڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہےاور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے،لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیااور راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ہمارا جلسہ مہنگائی اور مینڈیٹ چوروں کیخلاف ،آزاد عدلیہ کے حق میں ہے،شیخ وقاص اکرم 

مزیدخبریں