دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست 

Apr 29, 2024 | 10:04:AM

(جاوید اقبال)  پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے  کر 5میچوں کی سیریز میں 2صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک وینڈیز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان ہیلی میتھیوز نے 58 رنز شاندار اننگز کھیلی، کیانہ جوزف نے 7 اور شیمین کیمبل نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چیڈین نیشن 17 اور چنیل ہنری 8 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ملنے کے امکانات روشن،آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا

قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے مبینہ علی شاندار 55 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، گل فیروزہ نے 14، سدرہ امین نے 10، کپتان ندا ڈار نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی ہے، ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ 30 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جاوید اقبال۔ سٹی ٹوئنٹی ون

مزیدخبریں