نارووال؛ طلبا کو آگاہ کیے بغیر ہی امتحانی مرکز تبدیل ، والدین پریشان

Apr 29, 2024 | 10:25:AM

( یاسر عرفات)نارووال میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری، طلبا کو آگاہ کیے بغیر ہی امتحانی مرکز تبدیل کردیاگیا، طلبا امتحانی سینٹر کی تلاش میں خوار ہوگئے ، والدین شدید پریشان  اور وزیر تعلیم پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  ایف اے، ایف ایس کے امتحانات جاری ہے،بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کی جانب سے سرحدی گاوں سکھوچک میں امتحانی مرکز بنایا گیا،طلبہ و طالبات امتحان دینے کے لیے پہنچے تو امتحانی مرکز 5 کلو میٹر دور تبدیل کر دیا گیا  جس کے بعد سینکڑوں طلبہ و طالبات امتحانی مرکز کی تلاش میں در بدر ہوتے رہے 

والدین پریشان امتحانی مرکز کے باہر  سراپا احتجاج  کرنے لگے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

والدین کا کہنا ہے کہ  پاکستان بننے سے قبل اس تاریخی سکول میں طلبہ و طالبات امتحان دیتے رہے ہیں،پرائیوٹ سکول مافیا کو خوش کرنے کے لیے اچانک سے امتحانی مرکز کو تبدیل کیا گیا.۔

والدین کا مزید کہنا ہے کہ   چئیرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو درخواست دے دی ہے، فوری طور پر امتحانی مرکز کو بحال کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو امتحان دینے میں آسانی ہو.

مزیدخبریں