پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نیا ریکارڈ قائم ،ڈالر بھی گرگیا

کاروبارکےآغازپر100انڈیکس میں 392پوائنٹس کااضافہ ہوا تو 100انڈیکس 73134کی سطح پرپہنچ گیا

Apr 29, 2024 | 10:39:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نیا ریکارڈ قائم ،ڈالر بھی گرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 73 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300  کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔

ضرورپڑھیں:پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالرز ملنے کے امکانات روشن،آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا

گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔

دوسری جانب کاروبارکےآغازپرانٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 24 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کےبعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 15 پیسے پر آگیا۔