ترکش بری فوج کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، فوجی تعاون کے فروغ پر بات چیت

Apr 29, 2024 | 22:02:PM

(احمد منصور) ترکش بری فوج کے کمانڈر نے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی اور دو طرفہ فوجی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکش لینڈ فورسس کے کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات میں سیکیورٹی و علاقائی ایشوز سمیت دو طرفہ فوجی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، سرغنہ سمیت کتنے دہشتگرد مارے گئے؟ جانیے

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ترکش جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کیا اور ترک بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت  کو سراہا۔

مزیدخبریں