محکمہ تعلیم سندھ کیجانب سے تمام بورڈز کے نتائج کا شیڈول جاری

Aug 29, 2024 | 00:03:AM
محکمہ تعلیم سندھ کیجانب سے تمام بورڈز کے نتائج کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام بورڈز کے نتائج کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میٹرک جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان 30 اگست کو ہوگا، ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان 30 اگست 2024 کو کیا جائے گا ،جبکہ  ثانوی تعلیمی بورڈ سائنس گروپ کا اعلان 15 ستمبر 2024 کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل کالجز کے قیام کا فیصلہ

سیکرٹری تعلیم کی جانب سے امتحانی نتائج کی یکسانیت یقینی بنانے کے لیے تمام بورڈز میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کو نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔خیال رہے کہ نتائج جاری کرنے کا شیڈول صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔