کیا پی سی بی نے جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سپورٹ کیا؟

Aug 29, 2024 | 00:41:AM
کیا پی سی بی نے جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سپورٹ کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے سپورٹ نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 16 میں سے 15 ارکان کی حمایت حاصل تھی، پی سی بی نے جے شاہ کی نامزدگی کے وقت خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا، مایہ ناز بلے باز کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، جے شاہ یکم دسمبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔