ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو عدالت نے فرانس چھوڑنے کے شرط پر ضمانت دیدی۔
پاؤل دورو کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔
فرانسیسی عدالت نے پاؤل دورو کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔
الزامات ثابت ہونے پر پاؤل دورو کو 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش
دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاؤل کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔
واضح رہے کہ پاؤل دورو کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔