(ویب ڈیسک) اٹلی میں گھر میں واردات کے لیے گھسنے والا چور کتاب کے مطالبے میں اتنا مگن ہوگیا کہ اسے ہوش نہ رہا اور اسی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں پیش آیا جہاں گھر میں داخل ہونے والے چور کو کتاب پڑھتے مالک نے پکڑ لیا۔
چور بالکونی سے فلیٹ کے اندر داخل ہوا لیکن ٹیبل پر پڑی کتاب کو دیکھ کر رک گیا اور چوری کرنے کے بجائے کتاب پڑھنے میں مشغول ہوگیا اور اسے ہوش ہی نہیں رہا۔
اس دوران گھر کا مالک جاگ گیا اور وہ اجنبی کو گھر میں کتاب پڑھتا دیکھ کر حیران رہ گیا، اس دوران اس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پکڑا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چور جس کتاب کا مطالعہ کررہا تھا وہ یونان کی تاریخ سے متعلق تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی
چور کی خبر وائرل ہونے کے بعد کتاب کے مصنف نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ملزم کو یہ کتاب بطور تحفہ بھجوانا چاہتا ہوں۔
مصنف نے کہا کہ کیونکہ کتاب کے مطالعے کے دوران وہ گرفتار ہوگیا اور میں چاہتا ہوں کہ وہ کتاب پوری پڑھ لے۔