پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اوربد عنوانیاں، وائس چانسلر سمیت تمام ملزمان بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس بند ہو گیا، عدالت نے مجاہد کامران سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
احتساب عدالت لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کا ریفرنس بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا،نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس لینےکی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ نیب لاہور نے ریفرنس واپس لینے سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی تھی ۔
رپورٹ میں نیب نے ریفرنس واپس لینے کی گروانڈز سے عدالت کو آگاہ کیا ہے، نیب رپورٹ کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لیا گیا ، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں،نہ کرپشن ثابت ہوئی نہ اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان نے تباہی مچادی ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کیخلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکتے، نیب رپورٹ میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔
خیال رہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران ،ڈاکٹر خان راس ،دیبہ اختر ،ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔