آئی فون 16سیریز آئندہ ماہ متعارف کرنے کا اعلان

Aug 29, 2024 | 10:21:AM
آئی فون 16سیریز آئندہ ماہ متعارف کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر کے وسط تک اب تک کے بہترین آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کی جانب سے ہر سال ستمبر میں آئی فونز سمیت واچز اور میک بوک کو متعارف کرایا جاتا ہے اور اس بار بھی آئندہ ماہ کو ہی کمپنی کی جانب سے ڈیوائسز پیش کیے جانے کی امید ہے۔

ایپل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے 20 ستمبر تک آئی فونز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق کمپنی آئی فون 16 کے مختلف ماڈیولز سمیت دیگر ڈیوائسز کو 9 ستمبر کو پیش کر سکتی ہے کیوں کہ کمپنی نے اسی دن ایک اہم تقریب کا اعلان کر رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس بار کمپنی آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)میں کیا ڈیل ہورہی ہے؟ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق آئی فون 16 کو 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس کو 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو کو 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس کو 6.9 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

اس بار کمپنی کی جانب سے بہترین فونز آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو پلس ہوں گے، جن میں بہترین کیمرا فیچرز سمیت دیگر نئے فیچرز بھی دیے جائیں گے۔

اس بار کمپنی کی جانب سے ٹائپ سی میں فونز کو متعارف کرائے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہیں۔