قوم دہشتگردی کے واقعات پر غمزدہ ،اجتماعی بصیرت اور قوت سےمکمل خاتمہ کرنا ہے:وزیراعظم

وزیر اعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا

Aug 29, 2024 | 12:25:PM

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے واقعات پر غمزدہ ہے،اجتماعی بصیرت اور قوت سے دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خوارجیوں ،دہشتگردوں اور گُھس بیٹھیوں نے ملکر حملہ کیا،بلوچستان کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دورکرینگے،شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔وزیر اعظم کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم کےہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔ 

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)میں کیا ڈیل ہورہی ہے؟ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا
وزیر اعظم آج  کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ 

مزیدخبریں