پولیس اہلکاروں کی آن لائن حاضری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی

Aug 29, 2024 | 12:33:PM
پولیس اہلکاروں کی آن لائن حاضری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست پر سماعت  ہوئی ، درخواست پولیس کانسٹیبل شکیل احمد کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے سماعت میں  کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موبائل فون استعمال کرتے ہیں ویڈیوز دیکھتے ہیں،موبائل فون رکھ سکتے ہیں تو آن لائن حاضری لگانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق آئی جی سندھ و دیگر افسران کی جانب سےغیر قانونی، غیرمنصفانہ حکم نامہ آیا ہے، پوائنٹ می نامی ایپ سے حاضری لگانے کا کہا جارہا ہے،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ پیکج خریدنےپرمجبور کیا جارہاہے، آئی جی سندھ یہ احکامات درخواست گزار پر ذاتی مالی وسائل پر بوجھ ہے درخواست گزار اینڈرائیڈ موبائل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہے۔ آئی جی سندھ کے ان غیر آئینی احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں بھی انسان بیٹھے ہیں ، کوئی مشینیں نہیں لگی ہوئیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جس پر   جسٹس عدنان اقبال چوہدری  نے کہا  کہ  ہمارے پاس لاکھوں لوگ نہیں آئے آپ  اکیلے ہیں،پولیس محکمے نے آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اس پر پہلے فیصلہ ہونے دیں،انہوں  نے کہا کہ درخواست پر جائزہ بعد میں لیا جائے گا، ہوسکتا ہے پولیس محکمہ حاضری لگانے کے لیے موبائل فون ہی دے دے، بھلے وہ موبائل فون بعد میں چوری ہوجائے۔

جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی ۔