اگلے مرحلے میں  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حافظ نعیم

Aug 29, 2024 | 13:01:PM

( 24 نیوز )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں پوری قوم کا کریڈٹ ہے، شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ  سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا،پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ عالمی کی  چند آئی پی پیز اپنی جگہ لیکن شریف فیملی تو  اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے،جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ تجویز سامنے آ گئی

انہوں نےاسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  2017 اور 18 تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے ہیں،ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کے لئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے۔



مزیدخبریں