(24 نیوز) موسلا دھار بارشوں کے باعث میرپور خاص، سانگھڑ اور حیدر آباد میں دو روز کیلئے تعلیمی ادارے بند رہنے کا اعلان کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میر پور خاص میں بارشوں کے پیش نظر آج سکولوں میں چھٹی تھی، نجی و سرکاری سکول بھی تھے جبکہ سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر 29 اور 30 اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ڈی سی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ تعلیم و خواندگی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عام تعطیل کے اختیارات دیےگئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع بھر کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 29 اور 30 اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ سکولوں کا نان ٹیچنگ سٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ،پہلا الرٹ جاری
جامشورو میں بھی 29سے31اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 3دن چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے،نواب شاہ میں بھی شدیدبارشوں کےپیش نظر29اور30اگست کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔
دوسری جانب کراچی ضلع وسطی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔