Aug 29, 2024 | 12:42:PM

کراچی سے طوفان صرف260 کلومیٹردور، آج سے تیز بارش ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا 

بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ ، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

کراچی سے طوفان صرف260 کلومیٹردور، آج سے تیز بارش ،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)سمندری طوفان اَسْنیٰ کراچی کی طرف بڑھنےلگا ۔ 260 کلومیٹردور،، سمندری طوفان کے باعث آج سے تیز بارش متوقع ،کراچی میں تین روز کے دوران 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے ماہی گیروں کے 31اگست تک سمندرمیں جانے پرپابندی عائد،کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا،ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ،الرٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے،محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا نام اَسْنیٰ کردیا۔
کراچی پر ایک بار پھر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ۔محکمہ موسمیات نےسمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کردیا،الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ ، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔

ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب میں منتقل ہوا ہے،ڈیپ ڈپریشن تقریباً 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے، آج یا رات کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔

ضرورپڑھیں:اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،ابتدائی طور پر سائکلونک طوفان مغرب /جنوب مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے،سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسْنیٰ تجویزکیا گیا ہے،اَسْنیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے، اسنیٰ طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔