سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Aug 29, 2024 | 13:18:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی،پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سےتین روزکی چھٹی کے بعد سونے کےریٹس جاری کردئیے گئےجس کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 22 سو روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپےکی کمی کے بعد  261500 روپے ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 1886 روپےکم ہوکر 224194 روپےپرآگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام چار ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر ہو گئے۔