"ہمارا ہیرو بوڑھا ہورہاہے"سلمان خان کی ویڈیودیکھ کرمداح پریشان ہوگئے

ویڈیومیں سلمان خان کواپنی سیٹ سے اٹھتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑا

Aug 29, 2024 | 14:36:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے بھارت کے معروف پاپارازی اکاؤنٹس نے شیئر کیاگیاہے۔

ویڈیو غالباً ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے،اس تقریب میں ماضی کی مقبول اداکارہ سونالی باندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی باندرے جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 ویڈیو میں سلمان خان کو مشکل سے سیٹ سے کھڑا ہوتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے،پھر اداکار کھڑے ہوکرسونالی باندرے کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے آنے پر گلے ملتے ہیں پھر واپس اپنی نشست پربیٹھ جاتے ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ ہیروکے مداح یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ویڈیو پر کمنٹس میں مداحوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعیدکوآدھی عمر کی لڑکی کےساتھ ہیرو پیش کیا جارہا ہے،عتیقہ اوڈھو

 58 سالہ سلمان خان نے 1999 ء کی سپر ہٹ فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" میں سونالی باندرے کے ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کوکافی پسندکیاگیاتھا۔