بھارتی اداکارہ مینو منیر کا ساتھی اداکاروں پر ہراسگی اورکیریئرتباہ کرنے کا الزام

ساتھی اداکار پیشکش قبول کرنے کے بدلے مجھے فلموں میں کام ملتے رہنے کا یقین دلاتے رہے

Aug 29, 2024 | 15:22:PM
بھارتی اداکارہ مینو منیر کا ساتھی اداکاروں پر ہراسگی اورکیریئرتباہ کرنے کا الزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ مینو منیر نے ساتھی اداکاروں جیاسوریا، ایڈاویلا بابو، مانین پلا راجو اور اداکار ایم مکیش پر جنسی طور  پر ہراساں اور کیرئیر تباہ کرنے کا الزام لگادیا۔

ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مینومنیر کا کہناہےکہ 2013 ءمیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جب وہ واش روم سے نکلیں تو ساتھی اداکار جیا سوریا نے اچانک گلے لگایااور زبردستی بوسہ دیا،اس دوران اداکار نے کہا وہ مجھ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ان کے فلیٹ پر چلیں۔

مینومنیر نے ایک اور اداکار ایڈاویلا بابو  اور مانین پلا راجو پر بھی ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ساتھی اداکارمجھے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کرتے رہے تاہم میں نے سختی سے منع کردیا،ساتھی اداکار پیش کش قبول کرنے کے بدلے مجھے فلموں میں کام ملتے رہنے کا یقین بھی دلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:"ہمارا ہیرو بوڑھا ہورہاہے"سلمان خان کی ویڈیودیکھ کرمداح پریشان ہوگئے

اداکارہ نے جیا سوریا سمیت 7 افراد کے خلاف باقاعدہ آن لائن درخواست بھی جمع کرادی ہے تاہم اداکار و رکن اسمبلی مکیش اور دیگر نے اداکارہ کے الزامات کی تردید کی ہے۔

 واضح رہے کہ اداکار جیا سوریا نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈز جیت چکے ہیں،جیا سوریا اور اداکارہ مینو منیر نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔