(24 نیوز)سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔
اس میں پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفر حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے، صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آ سکیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مراسلے میں کہا کہ موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔
گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو حج کے سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا
12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین پر بھی حج کرنے پر پابندی ہو گی،عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔