امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے  درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Aug 29, 2024 | 18:12:PM
امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے  درخواست سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: امتیازمحمود شیخ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے  درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

ہائیکورٹ  جسٹس چودھری محمد اقبال امتیاز شیخ کی اہلیہ صائمہ شیخ کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست پر سماعت صبح 9بجے بطور ارجنٹ کیس کی جائے گی،درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہےکہ امتیاز شیخ کو غیر قانونی طور سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا،امتیاز شیخ کو ایک برس پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امتیاز شیخ کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، امتیاز شیخ کیخلاف تادبیی کارروائی سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کا روپے پر کاری وار اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ دیا