بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،وزیراعظم  شہبازشریف

Aug 29, 2024 | 21:13:PM
بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،وزیراعظم  شہبازشریف
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم نے اجتماعی بصیرت اور غیر متزلزل قوت ارادی سے بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

اپیکس کمیٹی بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 26اگست کو بلوچستان میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا،واقعے نے پورے ملک کو غمزدہ کردیا،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم اور خوبصورت صوبہ ہے، ہمیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دہشت گردتنظیموں اورپاکستان کے خارجی دشمنوں نے ملکر ناپاک منصوبہ بنایا،اس منصوبے میں اندر کے گھس بھیٹیئے بھی شامل تھے،اس واقعے میں پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایف سی اور لیویز کے جوانوں شامل تھے،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےمرحلے کو ہم عبور کریں گے ،جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں یہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ،دہشت گردی کے خاتمے میں انہیں وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا

اپیکس کمیٹی اجلاس میں ان کاکہناتھا کہ 2018کے بعد دہشتگردی نے دوبارہ سراٹھایا ، نہ صرف بلوچستان اورخیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک سے دہشت گردی کو کچلا جائے گا،پاکستان ضرور اپنا مقام حاصل کرے گا اور ہم ملکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر رواں دواں ہوں گے ، وزیراعظم نے کہاکہ سکیورٹی فورسز اور لوگوں کی قربانیاں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ جس طرح پہلے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا اسی طرح پھر کا خاتمہ کریں گے،ہم اس مصمم ارادے کے ساتھ یہاں جمع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری