بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں: عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حماد اظہر پر اعتماد اور مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ حماد اظہر جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں شبلی فراز صاحب اور میں نے شرکت کی، خان صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ڈمبل کی عدم دستیابی پر اڈیالہ جیل انتظامیہ سے جواب طلب
عمر ایوب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے مزید زور دیا کہ انہوں نے آج پہلے میڈیا پر واضح کر دیا تھا کہ روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہیے جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں، کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ افراد نہیں بنایا جائے گا۔