شدید دھند کے باعث ایم 3،ایم 4اور ایم 5موٹروے ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسراراحمد)شدید دھند کے باعث ملتان موٹروے ایم 3فیض پور سے درخانہ ،ایم 4پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبدالحکیم انٹرچینج اورموٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمدنے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،ترجمان کاکہناتھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورعوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا سے شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تنزلی،کونسی پوزیشن پر چلا گیا؟
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں
دوسری جانب ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ادھرایم 5 اور 3 کے بعد ایم 4 بھی بندکردی گئی،دھند کے راج کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ بندکردیاگیا،ایم4 پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبد الحکیم انٹرچینج تمام ٹریفک کیلئے بندکردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:حبا بخاری اور آریز بڑے چھپے رستم نکلے،مداحوں سے 2ماہ بڑی خوشخبری شیئر کردی