بجلی کی قیمت میں اضافہ، تاجربرادری کا شدید ردعمل کا اظہار

Feb 29, 2024 | 11:01:AM

(24 نیوز) تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کردی ہے جس سے پیداواری لاگت ،انڈسٹری کی مشکلات اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، کاروبار بجلی بلوں میں اس قدر اضافے کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ معاشی خودکش حملہ ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 685پوائنٹس کا اضافہ 
کاروباری طبقے کا کہنا ہےکہ اداروں نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں اضافہ آسان حل سمجھ رکھا ہے، ادارے اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں، اس طرح فیکٹریاں بند ہوگئیں تو بے روزگاری عروج پر پہنچ جائےگی۔

مزیدخبریں