سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کی پیشگوئی

Jan 29, 2024 | 20:44:PM

(ویب ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسمی نقشوں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں سردی کی شدید لہر داخل ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ لہر یورپ کے مشرق سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے اور رواں ہفتے کے وسط تک مغربی علاقوں تک جبکہ ہفتے کے اختتام تک تمام ملک تک پھیل جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سب سے زیادہ شمالی علاقے متاثر ہوں گے جبکہ اس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ سردی کی یہ لہر سے الجوف، حائل، تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجن میں درجہ حرارت میں واضح کمی محسوس کی جائے گی اور پوری مغربی ساحلی پٹی میں تیز اور سرد ہوا چلے گی جس کی وجہ سے دن میں سردی اور رات کے وقت شدید سردی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: ’سردی مزید  پڑے گی‘ محکمہ موسمیات کی برفباری کیساتھ ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطبق آج رات کو الباحہ کی مختلف کمشنریوں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ یہی کیفیت مدینہ منورہ میں ہوگی جس سے الحناکیہ اور المہد زیادہ متاثر ہوں گی جہاں تیز ہوا کے ساتھ گرد بھی اڑے گی۔
 

مزیدخبریں