مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں

Jan 29, 2024 | 21:02:PM
مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں
کیپشن: مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ نے خود کو اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں دیئے جانے کا دعویٰ کر دیا۔

ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کی سیاست میں آنے کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں جسے ڈکی بھائی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’سردی مزید  پڑے گی ‘‘ محکمہ موسمیات کی برفباری کیساتھ ساتھ بارش کی پیشگوئی

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ’ ڈکی‘ بھائی نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ میں سیاست جوائن کر لی ہے، اس فیک نیوز کو چلانے والوں نے اس سے ویوز بھی لے لئے اور انجوائے بھی کر لیا، لیکن کیا ان کی اس جھوٹی خبر سے مجھے اور میری فیملی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں آرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کو بنانے کا میرا مقصد صرف ہے کہ میں پچھلے 7 سال سے یوٹیوب پر ہوں، ابھی بھی یوٹیوب پر ہوں اور شاید اگلے 10، 15 سال تک میں یوٹیوب پر ہی رہوں گا، میں انٹرویو میں اپنے چاہنے والوں کو اس قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، ہماری بہت سے سیاست دانوں سے ملاقات ہوتی ہے، وہ عزت سے بلاتے ہیں اور ہم عزت سے جاتے ہیں ۔

’ڈکی بھائی‘ نے کہا کہ میرا ویڈیو بنانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ ایک فیک نیوز ہے اور اگر آپ کو کہیں ایسی خبر ملے تو اس پر کمنٹ کردیا کریں کہ یہ فیک نیوز ہے۔