دہشت کی علامت سمجھے جانے والی گریٹ وائٹ شارک کے نومولود کی پہلی بار تصویر جاری 

Jan 29, 2024 | 21:23:PM

(ویب ڈیسک) سمندر میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والی گریٹ وائٹ شارک کے نومولود کی پہلی بار تصویر جاری۔ 

 یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گریٹ وائٹ شارک کی جھلک ہی لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیتی ہے، شائد یہی وجہ ہے کہ آج تک کبھی بھی اس کے نومولود کی کوئی تصویر نہیں لے سکا، مگر حیران کن طور پر اب وائٹ شارک کے نومولود بچے کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر بھی حادثاتی طور پر کیمرے میں محفوظ ہوئی ہے۔

ماہرین کا اب تک نومولود بچے کی تصویر نا لیے جانے  پر کہنا ہے کہ سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی یہ مچھلیاں اکٹھا رہنا پسند نہیں کرتی بلکہ تنہائی پسند ہوتی ہیں، اسی وجہ سے سائنسدانوں کو یہ علم نہیں کہ ان کی افزائش نسل کن مقامات پر ہوتی ہے اور ان کے بچے کیسے زندگی گزارتے ہیں،امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Carpinteria کے ساحلی علاقے میں کچھ عرصے قبل ڈرون کے ذریعے شارکس کی فلم بنائی جا رہی تھی۔

اس دوران فلم بنانے والوں نے ایک چھوٹی گریٹ وائٹ شارک کو دیکھا جس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر تھی،اب اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری ہوئے ہیں,سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق نومولود شارک کی لمبائی اتنی ہی ہوتی ہے اور تصویر میں شارک کا پورا جسم سفید نظر آرہا تھا،جب ویڈیو کو سلوموشن میں چلایا گیا تو معلوم ہوا کہ جسم کی رنگت سفید نہیں تھی بلکہ جسم سے سفید تہہ جھڑ رہی تھی۔

فلم بنانے والوں میں شامل Carlos Guana نے بتایا کہ گریٹ وائٹ شارک کے بچوں کی پیدائش کہاں ہوتی ہے، یہ کسی معمے سے کم نہیں،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ شارک کے بچے کہاں پیدا ہوتے ہیں ، درحقیقت کسی نے کبھی نومولود گریٹ وائٹ شارک کو بھی نہیں دیکھا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نومولود گریٹ وائٹ شارک کی پہلی تصویر ہے،اس تحقیق کے نتائج جرنل انوائرمنٹل بائیولوجی آف فشز میں شائع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مشہور پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں

مزیدخبریں