(ویب ڈیسک) بھارتی اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ میں پہلے ٹیسٹ کے 81 ویں اوور میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9، سپلمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پرجسپریت بمراہ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ جسپریت بمراہ جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، بمراہ نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔
جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی سزا تسلیم کر لی ہے۔