پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ 

Jan 29, 2025 | 09:07:AM
پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) پاکستان نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ  کر  دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور قطر و مصر کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ہونا چاہئے اور بے گھر افراد کے لیے امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں پر بھی شدید تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:طالبان نے افغان لڑکیوں کوتعلیم حاصل کرنے کی ’مشروط‘ اجازت دیدی

انہوں نے کہا کہ انروا لاکھوں فلسطینیوں کی امید بنی ہوئی ہے اور اسرائیل کو کسی فلاحی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کی بحالی و تحفظ کو یقینی بنائے۔

انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل نے انہیں آپریشن بند کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انروا پر پابندیوں سے فلسطینیوں کو نقصان ہوگا اور اسرائیل پہلے ہی انروا کے تمام راستے بند کر چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انروا کی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا تو لاکھوں فلسطینی مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کو یقینی بنائے، جبکہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ،کولمبیا نے امریکہ کو کارروائی کی دھمکی دے دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر اسرائیلی حملوں پر بھی گہری تشویش رکھتا ہے اور مکمل امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کے فوری اقدامات کا خواہاں ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہئے اور فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔