پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ایکٹ سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا،کالعدم قرار  دیا جائے،درخواست

Jan 29, 2025 | 09:50:AM
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف)پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  کردیاگیا،درخواست میں وفاقی حکومت  کوبذریعہ کابینہ ڈویژن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے کے بعد رہی سہی آزادی ختم ہوجائیگی، پیکا بل کو اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قراردے۔ 

پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر بن یار کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا ہو گی،پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے کے بعد رہی سہی آزادی ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی،پہاڑوں پر برفباری

درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ  پیکا بل کو سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا،یہ ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار  دے۔