محبت میں ناکامی پر امریکی خاتون کاواپس جانے سے انکار،ایئرپورٹ پرہنگامہ

2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو گارڈن کے 19 سالہ ندال میمن سے شادی کے لیے کراچی پہنچی تھی

Jan 29, 2025 | 12:35:PM

 (ویب ڈیسک)پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنےوالی امریکی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کردیا، جس کی وجہ سے حکام پریشان ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا، ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔

خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد  ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی، خاتون حیلے بہانوں  سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔

حکام کے مطابق پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا،ایئرلائن ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

حکام کاکہناہے  کہ سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:مداح تحائف لے کر میرے گھر پہنچ گئے: رباب ہاشم کا انکشاف

 واضح رہے کہ دوبچوں کی ماں اونیجا اینڈریو رابنس کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی جس کے بعد وہ 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، نوجوان کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کا رہائشی ہے اور امریکی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاندان نے انکار کردیا۔

بعد ازاں امریکی خاتون کو کراچی سے واپس امریکا بھجونے کے لیے امریکی قونصل خانے سے پولیس نے رابطہ کیا لیکن معاملے پر امریکی قونصل خانے نے کوئی جواب نہیں دیاجس پر وزارت داخلہ نے خاتون کے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا تھا۔

مزیدخبریں