شدید ڈائیریا ہو گیا تھا،الحمدللّٰہ اب صحت یاب ہو رہی ہوں:صباقمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد ہسپتال منتقل ہو گئیں ۔
صبا قمر نے اپنے بیمار ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شدید ڈائیریا ہو گیا تھا مگر الحمدللّٰہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میرا بہت خیال رکھ رہی ہے۔
معروف اداکارہ نے لکھا کہ آپ لوگوں کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، جَلد واپس آؤں گی، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مداح تحائف لے کر میرے گھر پہنچ گئے: رباب ہاشم کا انکشاف
صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نامور سینئر اداکارہ حنابیات اور آمنہ شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
صباقمر نے ان دونوں اداکاراؤں کو انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا خاندان قرار دیا ہے۔