ساحر علی بگا نے معذور مداح کی خواہش پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے معذور مداح کی خواہش پوری کردی۔
ساحر علی بگا نے اپنے مداح شہریار کے ساتھ ملاقات کی اورملاقات کے دوران مداح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
گلوکار نے مداح سے کہا کہ سر آپ ہیرو ہیں، بس آپ جلدی سے اُٹھ کھڑے ہوں، آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ جب آپ ٹھیک ہو جائیں گے تو میں گانا گاؤں گا اور آپ اس پر جھومیں گے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی پاک بھارت میچز پر مبنی ڈاکیومینٹری سیریز کا ٹریلر
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساحر علی بگا کے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ ان کے معذور مداح شہریار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔