1997سے2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری، بڑے بڑے نام شامل

Jan 29, 2025 | 20:27:PM
1997سے2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری، بڑے بڑے نام شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہبازحکومت نے1997سے لے کر 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار اس مدت کا توشہ خانہ کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف،رفیق تارڑ ،چوہدری نثار، گوہر ایوب ،اسحاق ڈاراورخواجہ آصف،چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید ، سیف الرحمان اور سعید مہدی کا نام تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے1997سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیاجس  میں نواز شریف،شہباز شریف، پرویز مشرف،رفیق تارڑ  چوہدری نثار، گوہر ایوب ،اسحاق ڈاراورخواجہ آصف،چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید ،سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمن اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کاحصہ ہیں۔ دستاویز کے مطابق  بطوروزیر اعظم نوازشریف کو 1998 میں17لاکھ21ہزار250 روپےمالیت کےتحائف ملے،انہوں نے2لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے،نواز شریف نےگولڈ ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا اورسیکنڈ جیولری سیٹ اور ایک گھڑی اپنے پاس رکھی،نواز شریف نے18 کے ٹی گولڈ لیڈی واچ حاصل کی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بطوروزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو1998میں13لاکھ 15 ہزار366 روپےتحائف ملے، انہوں نےایک لاکھ98ہزار 544روپےادا کرکےتحائف رکھ لیے، جبکہ18کےٹی گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ ،جنٹس اور لیڈی واچ رکھیں۔

توشہ خانہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ بطورچیف ایگزیکٹو جنرل مشرف نےایک ٹی وی سیٹ،ایک بائول فری میں رکھا، انہوں نےایک گھڑی،ایک خنجر،قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے رکھ لی تھیں،جبکہ جنرل مشرف کوتحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے۔بطورصدررفیق تارڑ، بطوروزیرخارجہ عبدالستار نےدرجنوں تحائف فری میں یا رقم اداکرکے رکھے۔اسحاق ڈار نےدوگلاسزکا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا،انہوں نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا۔شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ،دو ٹائیاں اور بریف کیس رکھا۔چوہدری نثار نے رقم ادا کرکے گھڑی، لیڈی اینڈ جنٹس واچ رکھیں۔خواجہ آصف نے گھڑی اپنے پاس رکھی،رقم ادا کی۔سیف الرحمن نے ٹیبل کلاک رکھ لی اور اسکی رقم ادا کی۔

یا د رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023میں 2002سے2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب : سڑک پر المناک حادثہ میں 9 بھارتی شہری ہلاک