(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور اپنی شخصیت میں بدلاؤ لانا پڑتا ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے زندگی کو جینے کے قابل بنانے کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں اور ہر شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے، جب آپ شادی کرتے ہیں تو آپ کو اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے اور عالیہ بھی اپنی شخصیت میں بدلاؤ لائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپرسٹار سنجے دت کے اثاثوں کی مالیت کتنی؟ جانیے
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کو کامیاب کرنے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے، شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے تب ہی معاملہ آگے بڑھتا ہے، یہ بات ناممکن ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے کو اسی طرح قبول کرلیں جس طرح وہ ہیں۔