ایشیا کپ مینز 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی

Jul 29, 2024 | 14:41:PM
 ایشیا کپ مینز 2025 کی میزبانی بھارت کو مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اے سی سی ایشیا کپ مینز 2025 کی میزبانی بھارت کو سونپ دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اے سی سی ایشیا کپ مینز 2025  ایونٹ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی وجہ سے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا، 2027 کے ون ڈے ورلڈکپ سے قبل کے ایشیا کپ کا میزبان بنگلہ دیش ہوگا،وہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں ہوگا کیونکہ اس ایونٹ کے بعد 2027 ون ڈے ورلڈ کپ ہونا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے اگلے دونوں ایڈیشنز میں پاکستان،بھارت،سری لنکا،بنگلہ دیش افغانستان کے ساتھ  ساتھ چھٹی ٹیم کوالیفائنگ ایونٹ سے کھیلے گی۔

بھارت اگلے آئی سی سی ایونٹس کی مسلسل ہر سال میزبانی کرنے والا ہے، جس میں  پاکستان کی شرکت ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اس تناظر کی وجہ سے بھارت کی  اگلے سال پاکستان میں منعقد ہونے والی  چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بےحد ضروری ہوگئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ہاتھوں ناروے کے معروف کلب کو شکست

بالفرض اگر ایساہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں    چیمپئنز ٹرافی کے لیے شرکت کرنے سے انکار کردیتا ہے اور کھیلنے نہیں آتا تو پاکستان کو بھی کوئی واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ماضی میں 2023 میں بھارت نے پاکستان میں منعقد ہونےوالے  اے سی سی ایشیا کپ مینز  2023 میں سکیورٹی وجوہات بنا کر شرکت سے معذرت کر لی تھی اور ایشیاکپ ہائبرائڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوا تھا، اس کے باوجود پاکستانی ٹیم مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کھیلنے کے لیے بھارت میں گئی تھی۔