تھرپارکر:آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادسمیت 8جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جی آر جونیجو) تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جس میں3 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے دو دردناک واقعات پیش آئے ہیں،دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کا دردناک واقعہ میں سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 بچے بھی شامل ہیں،ایس ایچ او نگرپارکر اصغر علی جروار کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی،جاں بحق ہونیوالوں میں دو 8سالہ بچیاں،ایک 10 سالہ بچہ اور 2 نوجوانوں سمیت ایک بزرگ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق نگرپارکر کے گائوں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہواجس سے گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے۔
دوسری جانب نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : ڈاکو بینک مینجر کو لوٹ کر فرار ، ویڈیو منظر عام پر آگئی