(24نیوز) راولپنڈی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
راولپنڈی کے چوہڑ چوک میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 45 سالہ بابر میر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے،بابر میر کو کرنٹ گلی نمبر 7 چوہڑچوک کے قریب گزرتے ہوئے لگا،دوسری جانب تھانہ نصیر آباد کے علاقے شبیر لین میں 10سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،مرنے والے بچے کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی،نالے میں بہتے دوسرے بچے کو مقامی آبادی کے لوگوں نے پکڑ کر باہر نکال لیا۔
علاوہ ازیں سواں پل کے قریب فائر نگ کے نتیجےمیں نوجوان جاں بحق ، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، مقتول خیبر پختونخوا کا رہائشی تھا جسکی شناخت اویس احمد کے نام سے ہوئی، نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر:آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادسمیت 8 افراد جاں بحق