بھارتی اداکار نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف بھارتی اداکار راجیو کھنڈیلوال نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی۔
بھارتی اداکار راجیو کھنڈیلوال نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو خوش کرنے کیلئے انڈیا میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت درست نہیں ہے،ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے، لوگ امن چاہتے ہیں اور یہ ہندو مسلم کہہ کر مذہبی منافرت پھیلاتے ہیں، راجیو کھنڈیلوال کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو فنکاروں پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کی حکومت فنکاروں کو خفیہ ایجنٹ کی تربیت دے کر بھیجے گی کیوں کہ ہمیں ہمیشہ وہاں سے پیار اور محبت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف