جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار کرلیں

Jul 29, 2024 | 21:05:PM
جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار کرلیں۔ 

 ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے مذاکرات کیلئے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی  کے کنوینر سنیٹر کامران مرتضیٰ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا لطف الرحمان ،اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور وحوض کیا گیا ، اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے طریقہ کار پر بات ہوئی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی روابط کو خوش آئند قرار دیا گیا ،اجلاس میں مختلف تجاویز پیش سامنے آئیں ، کمیٹی اجلاس کی تجاویز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی وطن واپسی پر پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع، الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرلیا