لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

Jul 29, 2024 | 21:26:PM
 لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ  ٹیک انویسٹر مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی۔

پیس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سےلیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کروا رہی ہیں جس سے یہ خبر سانؤمنے آگئی کہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی۔

گاگا اور پولانسکی کو سب سے پہلے 2020 میں لاس ویگاس میں نئے سال کی تقریب میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا،کورونا وبا کے دوران یہ جوڑا گاگا کے گھر پر ایک ساتھ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اور بھی قریب ہو گیا،13 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نومبر 2021 سے شادی شدہ جوڑے کی طرح رہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے اس سے پہلے 2 بار منگنی کی تھی جس میں پہلےانہوں نے  کرسچن کیرینو سے کی تھی  جس سے انہوں نے 2019 کے اوائل میں علیحدگی اختیار کی تھی اور پھر ٹیلر کینی سے جس کے ساتھ انہوں نے 2016 میں اپنی منگنی ختم کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی اداکار نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کردی