(24نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبی معائنے کیلیے جیل سےشوکت خانم ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے طبی معائنے کا حکم انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج نے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے تجاویز تیار کرلیں