ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: شاہینوں نے بھارتی سرماؤں کو دھول چٹا دی

Jul 29, 2024 | 22:43:PM

(ویب ڈیسک) بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو  3.0 سے آؤٹ کلاس کرکے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی, پاکستان والی بال ٹیم نے پورے میچ میں بھارت کو پریشر میں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ  ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا, بھارتی پلیئرز نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت ضرور کی مگر پاکستانی کھلاڑیوں پر سبقت نہ لے سکے۔

پاکستان والی بال ٹیم تمام شعبوں میں انڈین ٹیم پر حاوی رہی، پاکستان کی کامیابی کا سکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا، پاکستان والی بال ٹیم کی جیت پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن گیند باز کی بھارت کیخلاف دونوں ہاتھوں سے بولنگ، قانونی حیثیت کیا؟

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ہیں جبکہ پول کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو کویت کیخلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں