عدت کیس کا فیصلہ پورے پاکستان کی خواتین کے خلاف ہے:عمر ایوب

Jun 29, 2024 | 12:28:PM

Read more!

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ بجٹ معیشت پر وار ہے،فارم 47 کے وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،عدت کیس کا فیصلہ پورے پاکستان کی خواتین کے خلاف ہے،حکومت نے ساڑھے چار سو ارب کی گندم امپورٹ کی،عمر ایوب نے مہنگائی کی طوفان کی پیشگوئی بھی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا بجٹ فارم 47 کی حکومت نے پاس کرایا یہ اکنامک ہٹ مین کا بجٹ ہے،یہ پاکستانی عوام کے خلاف حملہ ہے،یہ فارم 47 کے وزیر اعظم نے مانا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،گورنمنٹ کے ایک شخص نے میری بات کی تردید نہیں کی،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے

محسن نقوی جو وزیرداخلہ ہے۔

ضرورپڑھیں:جائیداد کی خاطر اپنوں کا خون سفید،بھتیجوں نے چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا

اپوزیشن لیڈرنے کہا ہے کہ انہوں نے ساڑھے چار سو ارب کی گندم امپورٹ کی،پنجاب کے دارخلافہ کے دل میں کھڑے ہیں،کاشتکاروں کی گندم نہیں اٹھائی گئی،حکومت کہہ رہی ہے گندم ایکسپورٹ کریں گے،مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے،پی ٹی آئی کے دور میں یونٹ ستر روپے تھا اور اب پچاسی روپے ہے،جو انہوں نے قرارداد پیش کی وہ سامنے آنی چاہیے،یو ایس گورنمنٹ نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

میں صبح پونے آٹھ بجے سے یہاں عدالت ہوں،میں پورے پنجاب کی عدالتوں میں گھومنا اور پیشی کرنا پڑتی ہے،میں پارلیمان کے کام میں بہت زیادہ مصروف ہوں،میں نے خود محسوس کیا کہ اپنے کام کے ساتھ پورا وقت نہیں دے رہا ہوں،ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چیلنج  کر رہے ہیں،عدت کیس کا فیصلہ پورے پاکستان کی خواتین کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں