وزیر داخلہ کی ہدایت پرسی ڈی اے ون ونڈو آپریشن مزید 2 دن کیلئے کھلا رہے گا

Jun 29, 2024 | 16:52:PM
وزیر داخلہ کی ہدایت پرسی ڈی اے ون ونڈو آپریشن مزید 2 دن کیلئے کھلا رہے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ون ونڈو میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت جاری کی ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ون ونڈو آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ،اسلام اباد کے شہری آج اور کل رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے۔ 

اس  سلسلے میں چئیرمین سی ڈی اے نےون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی، چئیرمین سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلامی میں خریدی  گئی پراپرٹیز کی واجب ادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کیا جائے گا، 30 جون 2024 تک  قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے،  ڈیفالٹ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے 3لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر